ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائیجریا میں دو بسوں کے درمیان بھیانک ٹکر، 37 افراد ہلاک

نائیجریا میں دو بسوں کے درمیان بھیانک ٹکر، 37 افراد ہلاک

Wed, 23 Nov 2022 13:04:04    S.O. News Service

ابوجا، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو شہر میں دو بسوں کی بھیانک ٹکر میں کم از کم 37 افراد جاں بحق ہو گئے،  بورنو کے ٹریفک پولیس افسر  کے حوالے سے دی گئی ذرائع کی اطلاع کے مطابق  بورنو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر یوٹانبوئی نے منگل کی دیر رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو بسوں میں مائدوگوڑی-داماتورو روڈ پر آمنے سامنے دو بسوں کی ٹکر کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے لیے بس ڈرائیوروں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جو تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق   دونوں بسیں مخالف سمتوں میں جا رہی تھیں لیکن ان میں سے ایک نے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اطلاع کے مطابق  حادثے میں تمام مہلوکین کی اجتماعی تدفین آج کی جائے گی کیونکہ پولیس کو پہلے ہی اس سلسلے میں عدالتی حکم مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں اس طرح کے خوفناک سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ گاڑیوں کی تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، خراب سڑکیں اور ڈرائیور کی لاپرواہی کو سمجھا جاتا ہے۔


Share: